لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد شاہین آج لیڈز پہنچیں گے

لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد شاہین آج لیڈز پہنچیں گے


لیڈز (24نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد شاہین آج لیڈ ز پہنچیں گے ، لیڈز میں ایک دن آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔  بابر اعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین اور سعد علی میں سے کسی ایک کو موقع دیئےجانے کاامکان ہے۔
ایک روز آرام کے بعد شاہین کل سے لیڈز کے میدان پر مشقوں کا آغاز کریں گے ، یکم جون سے شروع ہونے والے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں ان فٹ ہونے والے بابر اعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسری جانب لارڈز میں شکست کے بعد انگلش سلیکٹرز نے ٹیم کے اپنر سٹون مین کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ کیٹن جینگز کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ادھر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ لارڈز کے بعد ہیڈنگلے میں بھی کارکردگی کو تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کامیا بی اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔