نوجوان نےطالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

 نوجوان نےطالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی


منڈی بہاوالدین(24نیوز)گاؤں پانڈووال میں نوجوان نے سکول جاتی طالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے گاؤں  پانڈووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، نوجوان نے سکول جاتی طالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی، 16 سالہ انیکا رانی رکشہ میں سکول جارہی تھی کہ24 سالہ جاوید اقبال نے طالبہ کو گولی مار کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعہ کے بعد پولیس قوراً جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ مقتولین میں 16 سالہ انیکا رانی اور 24 سالہ جاوید اقبال شامل ہیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئیں، معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ حتمی نتائج سامنے لائیں جاسکے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER