نیب کے کالے قانون کو واٹر کینن سے نہیں دھویا جاسکتا: آصفہ بھٹو

  نیب کے کالے قانون کو واٹر کینن سے نہیں دھویا جاسکتا: آصفہ بھٹو


 پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو نے اسلام آباد میں جیالوں کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

اسلام آباد میں جیالوں کی گرفتاریوں اور لاٹھی چارج پر سابق صدر آصف علی زرداری کی صاجزادی آصفہ بھٹو زرادری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے تبدیلی،  نیب کے کالے قانون کو واٹر کینن سے نہیں دھویا جاسکتا، جیالے پھانسی سے نہیں ڈرتے تو پانی سے کیا ڈریں گے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں آج طلب کیا،اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹیفکیشن کرتے ہوئےجیالوں  کےاسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگائی، انتظامیہ کی ہدایات کے باوجو جیالوں نے تمام احکامات کو نظر انداز کردیا ۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور پولیس میں ہاتھاپائی بھی ہوئی،درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا، ڈی چوک میدان جنگ بنا رہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔