وزیراعظم عمران خان کا ایک اور قابل ستائش کام

وزیراعظم عمران خان کا ایک اور قابل ستائش کام


کوالالمپور( 24نیوز ) وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو لیکر آج شام اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کو لیکر آج شام اسلام آباد پہنچ رہا ہے، خصوصی طیارہ آج رات نو سے دس بجے کے درمیان اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریگا،  پاکستانی ملائشیا میں اپنی قید مکمل کر چکے تھے مگر ڈائریکٹ فلائیٹ کے تعطل کی وجہ سے پاکستان آنے سے قاصر تھے۔

وزیر اعظم نے ان پاکستانیوں کی عید سے قبل وطن واپسی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزارت خارجہ میں ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا، سیل میں وزارت خارجہ، پی آئی اے اور بیت المال کے افسران شامل ہیں، سیل نے ان پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

اس وقت پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائشیا میں موجود ہے 320 مسافروں کی بورڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ملائیشیا ائیر پورٹ پر ان پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے یہ خصوصی طیارہ ان مسافروں کو لیکر آج شام وطن واپس پہنچ جائے گا۔