وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات متوقع

وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات متوقع


( 24نیوز ) نریندرمودی اوروزیراعظم عمران خان کےدرمیان ملاقات طے،ملاقات13اور 14 جون کوبشکیک میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ملاقات کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں13اور14جون کوہوگی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن کا حصہ ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان اور مودی کی اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا،ملاقات  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے ہوگی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نریندرمودی کے بھارت کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER