لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں


کراچی (24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں، کرکٹر یونس خان 29 نومبر 1977 میں کے پی کے علاقہ مردان میں پیدا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مرد بحران کہلانے والے سابق کپتان  یونس خان 40 سال کے ہو گئے، یونس خان 1977 میں مردان میں پیدا ہوئے،13فروری 2000کوسری لنکا کے خلاف ایک روزہ کیرئیرکاآغازکیا،265ایک روزہ میچوں میں 7249رنز بنائے۔

2000ء میں فروری کے مہینے میں ہی سری لنکا کے ہی خلاف ٹیسٹ کرئیرکا بھی آغازہوا، یونس خان نے 118ٹیسٹ میچوں میں 10ہزاررنزمکمل کرنے کاکارنامہ انجام دیا،مردان کے جوان نے اپنے کیرئیرمیں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے،انہوں نے 25ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی،ٹی ٹوئنٹی کیرئیرمیں یونس خان نے بطورکپتان ورلڈ کپ جیتنے کا اعزازبھی حاصل کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میں یونس خان نے 25میچوں میں 442رنز بنائے جبکہ سال 2009 میں پاکستان کو ٹی 20 ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بھی بنایا،مردبحران نے مئی 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیششنل کرکٹ کا آخری میچ کھیلا۔