پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملاجلارجحان، 100انڈیکس میں 38پوائنٹ کااضافہ


 کراچی (24 نیوز): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا، سارے دن زبردست اتار چڑھاو کے بعد کلوزنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑتیس پوائنٹ کے اضافے پر ہوئی۔

 

مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو بیس پوائنٹ کا اضافہ اور ایک سو ستر پوائنٹ کی کمی بھی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اڑتیس پوائنٹ کے اضافے سے انتالیس ہزار چھ سو بہتر پر بند ہوا۔

 

تین سو چھیالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو پچاسی کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو اکتالیس کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر گیارہ کروڑ انچاس لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت ستائیس ارب روپے کے اضافے سے تراسی کھرب چھتیس ارب روپے سے بڑھ گئی۔