حادثات میں رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان ریسکیو1122 میں شامل


 لاہور(24نیوز): حادثات میں رضا کارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان ریسکیو 1122 میں شامل ہو گئیں، ریسکیو اکیڈمی میں پنجاب کے چھتیس اضلاع سے رضاکاروں کے درمیان مقابلے ہوئے۔فائر فائٹنگ ہو، ملبے سے لوگوں کو نکالنا ہو یا ڈوبنے والوں کی زندگی بچانا ہو۔ پنجاب بھر سے رضاکاروں کو ابتدائی تربیت فراہم کی گئی۔

ریسکیو اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں رضا کاروں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مقابلوں کا مقصد رضاکاروں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

یہ رضا کار یونین کونسل کی سطح پر ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے فرسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کرتے ہیں۔انجام دینے والے نوجوانوں کے درمیان مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعام اور سرٹیفیکٹس بھی دئیے جائیں گے۔