سیکرٹری سکولز نے ایجوکیٹرز کو تنخواہیں دینے کے احکامات جاری کر دیئے


 لاہور (24 نیوز): محکمہ سکول ایجوکیشن میں نئے بھرتی ہونے والے 35 ہزار ایجوکیٹرز تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم، سیکرٹری سکولز نے پنجاب بھر کے سی ای اوز ایجوکیشن کو تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

محکمہ سکول ایجوکیشن میں نئے بھرتی ہونے والے 35 ہزار ایجوکیٹرز تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ان ایجوکیٹرز میں گریڈ نو، چودہ اور سولہ کے اساتذہ شامل ہیں۔ محکمہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ان اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیں۔

 

35 ہزار ایجوکیٹرز میں لاہور کے 1100 ایجوکیٹرز بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری سکولز نے سی ای اوز ایجوکیشن کو فوری ایجوکیٹرز کے دستاویزات کی تصدیق کرنے کی ہدایات کی ہے۔