رینجرزپولیس،سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت10ملزمان گرفتار

رینجرزپولیس،سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت10ملزمان گرفتار


 کراچی(24نیوز): رینجرز پولیس اور سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائیاں، سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 10 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیئے گئے۔رینجر کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار کرلیئے گئے.

سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ملزم سعید عرف کالا کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمسعید کامران عرف منا کا ساتھی ہے جو ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھتا ہے، ملزم 1988 سے قتل غارت گری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

رینجر کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار کرلیئے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق کلری سے لیاری گینگ وار کے دو کارندے، تیمور اور شعیب گرفتار ہوئے، ملزمان گرنیڈ حملوں دہشت گردی میں سہولت کاری سمیت منشیات فروشی میں ملوث تھے، لیاری سے ہی چار ملزمان سمیر، دانش اویس اور فیاض کو حراست میں لیا گیا جو ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

گارڈن پولیس کی کارروائی چار ملزمان گرفتار ہوئے ایس پی سٹی شہلا قریشی کے مطابق گرفتار ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاہندی پر گرفتار کیا گیا، ملزمان میں عرفان علی ،احسان،عدنان اور محمد فہیم شامل ہیں۔