نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، محمد عباس کی شرکت مشکوک

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، محمد عباس کی شرکت مشکوک


دبئی ( 24 نیوز )قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے،  نیوزی لینڈ   کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے آؤٹ، ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت یقینی بنانےکیلئے رسک نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

28 سالہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس ان فٹ ہوگئے۔ محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شاہین آفریدی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ شاہین آفریدی کا یہ پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 دسمبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں دورانِ فیلڈنگ  کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے،   جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے محمد عباس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، انہوں نے اب تک 12 ٹیسٹ میچز میں 16.62 کی اوسط سے 61 وکٹیں حاصل کی ہیں۔