"نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں"



لاہور(24نیوز) حمزہ شہبازنے تحریک انصاف کی حکومت کو جعلی حکومت قرار دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی وزیرا عظم ہیں وہ روز دھمکیاں دیتے ہیں ، نیب پراسیکیوٹر کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ عمران خان نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں ان کے اندر کا خوف بولتا ہے، جعلی ووٹوں کے ذریعے جعلی وزیراعظم بن کر آئے ہیں  عوام یہ کھیل تماشا دیکھ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ  نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں ہے ، منشا بم زمینوں کو قبضہ میں لیتا تھا  اور نیب لوگوں کی آزادی پر قبضہ کرتا ہے، شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ، اب نیب  کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی نیب کورٹ میں آج تیسری پیشی ہے  ان کو صاف پانی کمپنی کیس میں بلایا جاتا ہے اور آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا جاتا ہے، نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں احتساب کروں گا پچاس لوگوں کو گرفتار کروں گا، نیازی صاحب آپ  مجھے بتائیں کہ آپ کی کابینہ میں بیٹھے لوگ کون ہیں  یہ پرویز خٹک، علیم خان، پرویز الہیٰ یہ لوگ بھی نیب میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں.

حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیازی صاحب کلین بننے کی جعلی کوشش نہ کریں، نیازی خان جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں یہ خود مسٹر کلین نہیں، انہوں نے بھی خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کئے ہیں،اخلاقی جرات ہے تو ہیلی کاپٹر اسکینڈل کا جواب دیں، 2018 میں عمران خان نے قوم کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالاقوم اس کا حساب لے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer