راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ کےاساتذہ  تنخواہوں سےمحروم

راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ کےاساتذہ  تنخواہوں سےمحروم


اسلام آباد( 24نیوز ) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی عدم دلچسپی،  ہفتہ گزرنے کے باوجود راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرمین کا چارج نہ دیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق  ہفتہ گزرنے کے باوجودراولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرمین کا چارج نہ دیا جاسکا چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کے تین سو سے زائد افسران و ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں،تعلیمی بورڈ کے ماہ اکتوبر کے بجلی گیس،پانی کے بلز بھی ادا نہ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ایک ہفتہ سے تعلیمی بورڈ کے انتظامی امور کو بھی بریک لگ گئی،سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے پاس بھی صرف 75ہزار روپے تک کی تنخواہ جاری کرنے کے اختیارات ہیں۔

جبکہ 75ہزار سے زائد مالیت کے چیک صرف اور صرف چیئرمین تعلیمی بورڈ ہی جاری کرسکتےہیں،سکول حکا م کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا اورامید ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سیکرٹری تعلیمی بورڈ کو ڈرائینگ اینڈ ڈسپرسنگ اختیارات کو تفویض کردیئے جائیں گے،تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا بھی اضافی چارج کمشنر راولپنڈی سیف انجم کے پاس تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer