ٹویٹر کا اپنے پلیٹ فارم میں بڑی تبدیلی کرنیکا فیصلہ

ٹویٹر کا اپنے پلیٹ فارم میں بڑی تبدیلی کرنیکا فیصلہ


24نیوز: ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم میں ہارٹ کی شکل کا لائیک بٹن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کمپنی کے ایک ایونٹ کے دوران ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسے نے کہا کہ وہ بہت جلد لائیک بٹن سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دل کی شکل کے بٹن کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے لائیک بٹن کو ختم کرنے کا مقصد اس پلیٹ فارم میں بحث کے صحت مند ماحول کو تشکیل دینا ہے جس کے لیے کمپنی کافی عرصے سے کوششیں کررہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔