بالی ووڈ اداکارہ کا فلم کیلئے رد ہونے کا انوکھا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کا فلم کیلئے رد ہونے کا انوکھا انکشاف


ممبئی (24 نیوز) سوارا بھاسکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں  کیریئر کے آغاز میں حد سے زیادہ ذہین ہونے پر فلم میں کام دینے سے منع کر دیا گیا تھا۔

 بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے جیو ممی ممبئی فلمی فیسٹیول کےموقع پر منفرد انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا  کہ کیریئر کے آغاز میں وہ ممبئی آئی تو پہلی ملاقات میں ایک ڈائریکٹر نے مجھے مسترد کر دیا، اسکی وجہ یہ بتائی کہ 'تم بہت ذہین نظر آتی ہو'۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں ان کے جسمانی خدوخال، لباس، رنگت، سادگی، وزن، بول چال اور کشش کے برعکس ان کی ذہانت کی وجہ سے کام دینے سے انکار کردیا گیا۔

ادکارہ سوارا بھاسکر کی مشہور فلموں میں تنو ویڈز منو، ویرے دی ویڈنگ اور پریم رتن دھن پایو  شامل ہیں۔