سنڈے ہویا منڈے ،روزانہ کھائیں دو انڈے

سنڈے ہویا منڈے ،روزانہ کھائیں دو انڈے


لاہور( 24نیوز )سنڈے ہویا منڈے ،روزانہ کھائیں دو انڈے،انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا دوسرا روز جاری ہے،انٹرنیشنل ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی فارمز آنرز نے 300سے زائد سٹالز لگائے ہیں۔
انٹرنیشنل ایکسپو کے پہلے روز 300 سے زائد ملکی وغیرملکی فامز آنرز نے سٹالز لگائے۔اس موقع پرمنسٹر فار وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ،مرکزی چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ڈاکٹر محمد اسلم, عبدالکریم بھٹی ، ڈاکٹر مصطفی کمال ، میجر جاوید بخاری ، رضا محمود خرسند، گلوکار جواد احمد ،ابرالحق اداکار راشد محمود ، ثاقب رحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی چیئرمین پولڑی ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ پولٹری ایک اہم صنعت ہے، پنجاب حکومت اس انڈسٹری کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی،ایکسپو میں پاکستان میں غذائی قلت کے موضوع پرسیشن کا انعقاد کیا گیا،پولٹری کے بارے میں ابہام دور کرنے اور اسکے فوائد بتانے میں ایکسپو کااہم کردار ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایکسپو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جبکہ پاکستان کی پولڑی میں جدید مشینری متعارف کروانا ایک مثبت اقدام ہے، پولٹری ایکسپو 29 ستمبر تک جاری رہے گی جہاں لوگوں کو پولٹری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیساتھ ٹیکنکل سیشن بھی منعقد کئے جائںگے۔