حکومت کا ضمنی الیکشن میں سرکاری مداخلت نہ کرنیکا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نےبنی گالا میں اہم بیٹھک لگائی، ضمنی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں نےوزیر اعظم سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ضمنی الیکشن کے امیدواروں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر سینئیر رہنماؤں نےبھی شرکت کی، اجلاس میں ضمنی انتخاب سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح ن لیگ ضمنی الیکشن کرواتی رہی، یہ الیکشن اس سے کافی مختلف ہونگے، فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کوئی سرکاری مداخلت نہیں ہوگی، امید ہے قومی اسمبلی کی اکثریت سیٹیں ہم جیتیں گے۔
ایک طرف پی ٹی آئی اجلاس جاری تھا تودوسری طرف خیبر پختونخوا کے آئی ٹی کے اساتذہ بھی اپنے مطالبات کے حق میں بنی گالا کے باہر احتجاج کرتے رہے۔تاہم سینئیر قیادت کی یقین دہانی کے بعداحتجاج عارضی طور پر ختم کردیا گیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔