زندہ لوگ سوشل میڈیا پر مارے جانے لگے

زندہ لوگ سوشل میڈیا پر مارے جانے لگے


کراچی(24نیوز) سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن نےڈاکٹر ادیب رضوی کے انتقال کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں,  ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ 

سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی ہوگئی بھرمار , انہی جعلی خبروں اور افواہوں کا شکار سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی بنے،
جب سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔
ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں ڈاکٹر ادیب رضوی کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا گیا  اور کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کے لئے ایس آئی یو ٹی، الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت کارروائی پر غور کر رہا ہے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ ایک معزز شخصیت کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔