حکومت ملکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی

حکومت ملکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی


اسلام آباد(24نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے مزاکرات نہ ہونے کی وجہ سے  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا. قیمت 127 روپے سے بھی تجاوز کر گئی،  تین روز میں ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 

ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 70 سے 80 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ڈالر 127 روپے سے لیکر 127 روپے 30 پیسے تک فروخت ہوا. انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے کے باعث ڈالر کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک سے تین روپے تک مہنگا فروخت ہوا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق حکومت آئی ایم ایف سے مزاکرات سے متعلق کوئی آگاہی فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھتی جا رہی ہے،  جبکہ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ اور بیرونی قرضوں کی ادائگیوں کے دباؤ کے باعث بھی روپیہ ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔