سیاسی جماعتیں لوٹی ہوئی دولت جلسوں پر پانی کی طرح بہا رہی ہیں: لیاقت بلوچ


اسلام آباد(24نیوز) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام 2 مئی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا، لیاقت بلوچ  نے کہا ہے کہ سیاست و جمہوریت کو بدنام کردیاگیا، عوام کو ظلم سے نجات دلائینگے، الیکشن کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے، بروقت انعقاد یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام دو مئی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا۔سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے علامہ عارف واحدی اور مولانا انس نورانی کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے بحالی سے عوام میں نئی امید پیدا ہوئی وہیں سیکولر طبقہ کو بجلی زور دار جھٹکا لگا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا 

 لیاقت بلوچ کا مزیس کہنا تھا کہ سیاست اور جمہوریت کو بدنام کر دیا گیا۔ ایم ایم اے عوام کو ظلم وجبر سے نجات دلائے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے انتخابات بروقت ہونے چاہیں۔ الیکشن کا التواء کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ سیاسی بازار میں بڑے کھلاڑی ناکام ہوگئے۔ ہم امانت و دیانت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیا بیانیہ دینگے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:پیپلز پارٹی کے اہم رکن نے حکومت کا شکریہ ادا کر دیا ، مگر کیوں؟ 

 علاوہ ازیں ایم ایم اے نے آئندہ 90 دن کیلئے لائحۂ عمل تیار کرلیا۔ انکا کہنا تھا کہ جلسوں کے نام پر سیاسی جماعتیں اربوں روپے خرچ کررہی ہیں۔الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار نبھا رہا۔ سیاسی جماعتیں لوٹی دولت جلسوں پر پانی کی طرح بہا رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیسہ پانی کی طرح بہانے کا نوٹس لے۔ 13 مئی کو مینار پاکستان پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔