کابل دھماکوں سے گونج اٹھا،25افراد جاں بحق, مرنیوالوں میں آٹھ صحافی بھی شامل


کابل ( 24نیوز ) افغانستان کا دارلحکومت ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، خودکش حملے میں 25افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنیوالوں میں آٹھ صحافی بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے افغان خفیہ ادارے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس سے25افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائےوقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

امریکہ نے ایران کو ایک بار پھر سے آنکھیں دکھانا شروع کردیں
پولیس ترجمان کے مطابق دونوں دھماکوں میں کے درمیان معمولی وقفہ تھا جبکہ دوسرے دھماکے کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔ کابل ایمبولینس سروس کے سربراہ محمد عاصم نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے نتیجے میں ا?ٹھ افراد جاں بحق ہوئے اور دوسرے دھماکے میں 13لوگوں کی جانیں گئیں جن میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد اکتوبر میں ہو رہا ہے اور حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان انتخابات سے قبل کابل اور دیگر شہروں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں