فواد چودھری نے نواز شریف کو جواری کہہ دیا


24 نیوز: فواد چودھری نے نواز شریف کو جواری کہہ دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے لیے رینجرز کو اختیارات دئیے نہیں جا رہے۔

 تفصیلات کے مطابق فوادچودھری نواز شریف پر برس پڑے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ہارے ہوئے جواری کی تھی۔نواز شریف کس منہ سے کراچی کا کریڈٹ لیتے ہیں۔کراچی میں آپریشن کے لیے رینجرز کو اختیارات تو دئیے نہیں جا رہے تھے باتیں بہت ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے اپنے چیرمین عمران خان کے 11 نکات پر دوبارہ سے روشنی ڈالی اہر کہا کہ جیسا علاج مریم نواز کی والدہ کا ہو رہا ہے ہم چاہتے ہیں ایسا ہی علاج پاکیستان میں عام شہری کا بھی ہو۔