نیا بجٹ آنےکے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی


24نیوز: نئے بجٹ کے اعلان کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی رہی، تاہم شئیرز کی خریدو فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹ کی تیزی پر ہوا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران کافی اتار چڑھاو کے بعد بازار مندی کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:حالیہ بجٹ نامعقول بجٹ ہے: ڈاکٹر عاصم 

  ماہرین کے مطابق نئے بجٹ میں انڈسٹری کے لیے ریلیف تو ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے بارے میں بے یقینی نے تیزی کو مندی میں بدل دیا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تریپن پوائنٹ کی کمی سے 45 ہزار 488پر بند ہوا۔371 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 139 کی قیمت میں اضافہ اور 216کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 24 کروڑ 85 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔