سپرہیرو فلم ایونجرز انفینیٹی وار نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے


24نیوز: ہالی وڈ فلم ’ ایونجرز انفنیٹی وار ‘ نے صرف دو دن میں دنیا بھر سے 63 کروڑ ڈالر کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی نئی آنے واکی فلم’ ایونجرز انفنیٹی وار ‘ نے صرف دو دن میں دنیا بھر سے 63 کروڑ ڈالر کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔  اس سے پہلے گزشتہ سال فلم دی فیٹ آف دی فیورئس نے ایک ہفتے میں 54 کروڑ ڈالر کمانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تہلکہ خیز ایوینجرزسیریز کی چوتھی قسط میں آئرن مین اورکیپٹن امریکہ آخری دفعہ دنیا کے بقاکی جنگ لڑتے دکھائی دیے۔