چودھری نثار نے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔ وہ آئندہ انتخابات میں ایک آدھ حلقہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ بلکہ تین حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

24 نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے زبان کھول دی ہے۔ انھوں نے الیکشن 2018 میں دنگل لڑنے کے لیے حلقوں کے انتخاب بھی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’جھکوں گا نہ بکوں گا، اب جنگ کروں گا‘‘ نواز شریف جذباتی ہو گئے

چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن لڑیں گے۔ یہ اعلان انھوں نے اس موقع پر کیا ہے جب ان کے تعلقات نہ تو پارٹی کے ساتھ اتنے اچھے دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ن لیگ کے تاحیات قائد میں نواز شریف ہی کے ساتھ۔