کوئی بھی لڑائی محض حربی آپریشن سے ختم نہیں ہو سکتی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کوئی بھی لڑائی محض حربی آپریشن سے ختم نہیں ہو سکتی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


24نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی لڑائی محض حربی آپریشن سے ختم نہیں ہو سکتی۔ آپریشن کے بعد ہمیشہ ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔

جنرل قمر باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انگور اڈا میں سپہ سالار کو پاک افغان  سرحد پر باڑ لگانے کے بارے میں پیشرفت اور قیام امن کے لئےجاری آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ سربراہ پاک فوج نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کےقبائلی عمائدین سے خطاب کیا۔ امن و امان کی بحالی اور فاٹا کےپی انضمام پر عمائدین سے اظہار تشکر کیا۔ وزیرستان میں معاشی ترقی کے لیے کوششوں پر بھی عمائدین  کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں اکا دکا دھماکوں کےسوا امن وامان کی صورتحال بحال ہو چکی۔ آپریشن کے بعد ہمیشہ بحالی اور ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہوتی ہے۔

قبائلی عمائدین  نے ریاست اور پاک فوج کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سربراہ پاک فوج کو مواصلاتی نظام میں بہتری، بجلی، پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer