روہنگیا بچوں کی حالت زار پراداکارہ کیٹ بلینچٹ رنجیدہ

روہنگیا بچوں کی حالت زار پراداکارہ کیٹ بلینچٹ رنجیدہ


نیو یارک( 24نیوز )روہنگیا مسلمانوں کے بچوں کی حالت زار نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ بلینچٹ کو رنجیدہ کردیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانمار فوجیوں کے مظالم کی وہ داستانیں جنہیں سن کر مجھے اپنے بچوں کی آنکھوں میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کی صورتیں نظر آتی ہیں۔
یاد رہے ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بلینچٹ نے رواں سال مارچ میں بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا تھا،دورے کے دوران انہوں نے وہاں موجود بچوں ،بڑوں اور عورتوں سے بھی ملاقات کی تھی۔


ادا کارہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کا بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں کے اندر میانمار فوجیوں کے ظلم و ستم کے مارے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے،میں ایک ماں ہوں اور اپنے بچوں کی آنکھوں میں پناہ گزین بچوں کی صورتیں دیکھتی ہوں جن سے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں ملاقات ہوئی، ایک ماں کیسے برداشت کرسکتی ہے کہ اس کا بچہ آگ میں پھینک دیا جائے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے ساحلی علاقے میں قائم کیمپ میں ساتھ لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان پناہ گزین موجود ہیں۔