انسانیت سوز واقعہ، لیگی رہنما نے ملازم کو قتل کردیا

انسانیت سوز واقعہ، لیگی رہنما نے ملازم کو قتل کردیا


مریدکے(24نیوز)  مریدکے میں گھر سے ناشتہ نہ لانے پر ن لیگ کے کونسلر نے ملازم کو بندوق کا بٹ مار کر قتل کر دیا.

مریدکے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ظلم کی انتہا کردی،  با اثر لیگی کونسلر رانا منیر نے گھر سے ناشتہ نہ لانے پر اپنے ملازم احمد کو طیش میں آکر بندوق کا بٹ مار ڈالا، جس سے احمد بری طرح زخمی ہوگیا، احمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب شورکوٹ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ملزم کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔