وزیر ریلوے نے 65 سال سے زائد عمر مسافروں کو بڑی خوشخبری دیدی

وزیر ریلوے نے 65 سال سے زائد عمر مسافروں کو بڑی خوشخبری دیدی


اسلام آباد(24نیوز) وزیرریلوے شیخ رشیدنے 65 سال سے زائد عمر کے مسافروں کا آدھا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کے 42 ارب روپے کا خسارہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے، ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کرایچ کے دورے پر پہنچے پہلے سٹی اسٹیشن پر ریلوے کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی، جس کے بعد کینٹ اسٹیشن پہنچے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے 65 سال کے لوگوں کا آدھا ٹکٹ معاف کرنے کا اعلان کیا   اور کہا کے ریل کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں، ریلوے کا 42 ارب روپے کا خسارہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سے متعلق اپنا پروگرام کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں، گرین لائن طرز کی دو نئی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ریلوے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ 606 بوگیاں خراب ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا اگر ریلوے کی زمین ملک کا قرضہ اتار سکتی ہیں تو انھیں فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔  دوسری جانب شیخ رشید کی سٹی ریلوے اسٹیشن آمد سے قبل سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایڈمنسٹریشن بلاک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، جس کے باعث وہاں آنے والے ریلوے ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔