فرنٹیئر کور کی گاڑی پر اسمگلروں نے ٹینکر چڑھا دیا، 5اہلکار شہید

فرنٹیئر کور کی گاڑی پر اسمگلروں نے ٹینکر چڑھا دیا، 5اہلکار شہید


خاران (24 نیوز) اسمگلروں نے ٹینکر فرنٹیئر کور کی گاڑی پر چڑھا دیا۔ ایف سی کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈیزل اسمگل کرنے والے اسمگلروں نے ٹینکر ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر چڑھا دیا۔ ایف سی اہلکار ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والے آئل ٹینکر کا تعاقب کررہے تھے۔ اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے ٹینکر بھگا دیا۔

24 نیوز کے مطابق اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے ٹینکر بھگا دیا۔ ایف سی اہلکاروں نے گاڑی سے ٹینکر کا تعاقب شروع کیا۔ پھر بھی اسمگروں نے ٹینکر نہ روکا تو ایف سی اہلکار اپنی گاڑی آئل ٹینکر کے سامنے لے آئے۔