آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ، ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات

آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ، ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات


لاہور (24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمہ دار ٹھہرانے پر اعتراض کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے تحقیقات کے بنا سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ داری کسی پر نہ ڈالنے کی رائے دی گئی ہے۔ مشورہ دیا گیا کہ اعلامیہ میں نام دینے کے بجائے ذمہ داران کا لفظ استعمال کیا جائے۔

متحدہ کے نمائند کی جانب سے کہا گیا کہ آل پاٹیز کانفرنس ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا مطالبہ بھی کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ذمہ داروں کا تعین بھی۔ سپریم کورٹ جے آئی ٹی بنائے اور وہ ذمہ داروں کا تعین کرے پھر کسی کا نام لیا جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کےاعتراضات کمیٹی نے مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔