قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلراسماویہ اقبال پیا گھر سدھار گئیں


ملتان (24 نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلراسماویہ اقبال پیا گھر سدھار گئیں۔ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمٰن نے اپنی شریکِ حیات بنایا۔ شادی کی تقریب میں یوسف رضا گیلانی سمیت ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر اسماویہ اقبال اور فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمٰن مزمل ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھی بن گئے۔ دولہا دلہن اپنی شادی کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی زندگی بہترین طریقہ سے گزاریں گے۔

اسماویہ اور عبدالرحمٰن کی شادی کی تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے نئے جوڑے کے لیے نیک خواشات اظہار کیا۔

شادی کی تقریب میں اسماویہ اقبال کی ساتھی کھلاڑی کائنات امتیاز، سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر، سدرہ نواز، نین عابدی، ندا ڈار اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔