پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں شدید دھند کاراج

  پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں شدید دھند کاراج


لاہور(24نیوز)  پنجاب اورکےپی میں شدید دھند کے ڈیرے لئے جس کی وجہ سے حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی, لاہور کراچی نیشنل ہائی وےروڑ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے پیشتر علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سےحد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی،  لاہور کراچی نیشنل ہائی وےروڑ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے  شہریوں کو  ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں، گوجرانوالہ،شیخوپورہ،ساہیوال،خانیوال،لودھراں،پشاور،مردان سمیت دیگر شہروں میں دھند  کا راج برقرار ہے، دھند کی وجہ سے گیارہ ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

محکمہ سموسمیات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر دھند کا سلسلہ جاری رہیگا، ملک کے بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں کُہر پڑنےکا امکان ہے،  منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کامزید کہنا تھاکہ 04 جنوری سے 06 جنوری کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیر ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔