پولیس کا اہم کارنامہ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

پولیس کا اہم کارنامہ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا


   کراچی ( 24 نیوز )   کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پولیس نے منشیات کے اڈے پرچھاپہ مار کر 7ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزم نیو ایئر نائٹ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردی کیلئےے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لی گئی۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی میں منشیات فروشوں کے اڈے پرپولیس کا چھاپہ، چھاپے کے دوران دستی بموں سے حملہ بھی کیے گئے، پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کاگھیراؤ کرکے سات ملزمان کوگرفتارکرلیا، جائے وقوعہ سےایک مشکوک موٹرسائیکل اور 2 دستی بم بھی ملے ہیں تاہم پولیس آپریشن کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی کاکہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ نیوائیرنائٹ پرااستعمال کرنے کے لیے ایک بارود سے بھری گاڑی تیار کی جارہی ہے، بم موٹرسائیکل کی ٹینکی میں تیارکیاگیا اوربارود کے ساتھ کیلیں بھی استعمال کی گئیں، ماضی میں بھی اس علاقے میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی کا انکشاف کیاگیا تھا ، پولیس نے گرفتارملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer