وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہونگے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم عمران خان3جنوری کوپہلی بار2روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ترک صدرکی دعوت پر3 اور 4 جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کاترکی کایہ پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفدترکی جائے گا، وفد میں وزیر خارجہ،وزیرمنصوبہ بندی اور مشیروزیراعظم عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق دورۂ ترکی میں علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم انقرہ میں پاکستانی کمیونٹی اور ترکی کی بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف امور پر فوکس کیا جائے گا ۔