لاہورہائیکورٹ کا اتفاق ٹیکسٹائل ملز 28 فروری کونیلام کرنے کاحکم


لاہور (24نیوز) لاہورہائیکورٹ نے اتفاق ٹیکسٹائل ملز 28 فروری کونیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے مسلم کمرشل بینک کی درخواست پرسماعت کی۔ بینک کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا۔ ملز مالکان نے 27 کنال رقبہ رہن رکھوایا۔ وکیل نے بتایا کہ عدم ادائیگی پراتفاق ٹیکسٹائل ملزکو 2000 میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ رقم کی ریکوری کیلئے ملزکونیلام کرنے کاحکم دیاجائے۔

دوران سماعت کورٹ آکشنرز نے گزشتہ نیلامی کامیاب نہ ہونے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 15 دسمبرکونیلامی میں کوئی خریدار نہیں آیا۔ عدالت نے اتفاق ٹیکسٹائل ملز28 فروری کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔