گوجرانوالہ:شیخوپورہ روڈ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار


گوجرانوالہ (24نیوز) پنجاب حکومت کے خزانوں کے منہ شاید صرف لاہور کیلئے ہی کھلتے ہیں، گوجرانوالہ سے شیخوپورہ جانے والی سڑک عرصہ 10 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کو نظر انداز کر رہے ہیں، سڑک تعمیر نہ ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے شیخوپورہ جانے والی 55 کلومیٹر کی یہ سڑک حالت زار پر ملحقہ 44 دیہات کے باسی روازنہ کی بنیاد پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔انھوں کا کہنا ہے کہ بارش ہوجاے تو سڑک پر سفر کرنا ناممکن ہی ہوجاتا ہے۔ بڑے بڑے کھڈوں میں گاڑیاں اس قدر ہچکولے کھاتی ہیں کہ انسان پریشان ہوجائے، شیخوپورہ روڈ پر ٹوٹ پوٹ کا یہ عالم پچھلے کئی سال سے چلا آرہا ہے۔ وین ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ وہ سڑک کی حالت سے ذہنی مریض ہوچکے ہیں۔ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب سیاست دان سڑک کی تعمیر کے نعرے تو لگاتے ہیں، 2 مرتبہ کاغذات میں منصوبے کا پی سی ون بھی بنا لیکن منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا۔ علاقہ کی عوام کا کہنا ہے کہ مقامی نمائندوں کی ذاتی لڑائی سے منصوبہ مکمل نہیں ہوپارہا۔ وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں اور لاہور سے باہر سڑکوں کی صورتحال پر بھی دھیان دیں۔