وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیمار، ڈاکٹر کا 3 دن آرام کرنیکا مشورہ


لاہور (24نیوز) سردی کی شدت میں اضافے کے بعد پنجاب بھر کی عوام زکام کے مرض میں مبتلا ہے، سردی بڑھتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بھی طبعیت نا ساز ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت سے متعلق اچانک تشویشناک خبر آگئی۔ شہباز شریف کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں بخار، نزلہ اور زکام ہو گیا ہے تاہم ڈاکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ادوایات کے ساتھ 3 دن آرام کا مشورہ دیا ہے جس پر عمل کر کے وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔