کل چاند تین رنگ دکھائے گا


لاہور(24نیوز) چاند ایک ہے اور رنگ دکھائے گا تین ، سپر مون،، بلیو مون اور گرہن والے چاند نظر آئیں گے ایک ہی وقت۔
جی ہاں!اُفق پر ایک انوکھا منظر دکھائی دیا جانے والا ہے جب نہ صرف چاند گرہن ہو گا بلکہ چاند دنیا سے کم ترین فاصلے پر ہو گا ،اسے ماہرین سپر بلیو بلڈ مون یعنی بڑا نیلگون اور خونی کا نام دے رہے ہیں۔
مغربی نصف کرہ زمین پر رہنے والے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کر سکیں گے،آخری مرتبہ اس نوعیت کا نظارہ دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔
سپر بلیو بلڈ مون یا عظیم نیلگون خُونی چاند دراصل نیلے چاند کا ہی نتیجہ ہوتا ہے، نیلگوں چاند تو اس مہینے میں دوسری مرتبہ طلوع ہو گا لیکن گرہن کی وجہ سے چاند پر پڑنے والا زمین کا عکس سرخ رنگ کا نظر آئے گا اور اسی وجہ سے اسے بلڈ یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔
جو لوگ اس چاند کا مشاہدہ مشرق وسطی، ایشیا، مشرقی روس، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے کرنا چاہیں گے انھیں بھی جلدی اٹھنا پڑے گا ،،یہ اکتیس جنوری کی صبح نظر آئے گا ،،،یہ امریکہ کے مغربی حصہ الاسکا اور ہوائی میں سب سے واضح دکھائی دے گا شمال مغربی امریکہ، الاسکا اور ہوائی 31 جنوری کو چاند کی چاندی میں ڈوب جائیں گے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے کہا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 51 منٹ پر شروع ہو گا ،جیسے ہی پاکستان میں چاندنظر آئے گا ، گرہن لگاہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سپربلڈمون6بجکر12منٹ پرگرہن لگانظر آئے گا ،اسلام آبادمیں شام5بجکر32منٹ پرگرہن لگاسپربلڈمون نظرآئے گا ۔عبدالرشید کا کہناتھا کہ مکمل چاندگرہن5بجکر52منٹ سے شروع ہوگا، ملک بھرمیں چاند کاگرہن رات9بجکر8منٹ پرختم ہوجائے گا ۔