کراچی: سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج


کراچی (24نیوز) سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزو پولیس کے برطرف اہلکاروں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ برطرف اہلکاروں نے موقف اپنایا کہ ہمیں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کرنے کے بے بنیاد الزام کے بعد برطرف کیا گیا۔ ہمیں نوکریوں پر بحال کرکے ہماری مشکلات میں کمی کی جائے۔

علاوہ ازیں پریس کلب کے باہر موجود 400 سے زائد برطرف اہلکاروں نے مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے بازی بھی کی جبکہ ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔