کراچی :کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول بندکرانے کی دھمکیاں

کراچی :کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول بندکرانے کی دھمکیاں


کراچی (24نیوز) علاقہ کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول کوبندکرنے کی دھمکیاں ، اسکول انتظامیہ نےوزیراعلیٰ سندھ سےنوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کلفٹن میں 3 سال سے چلنے والے فٹ پاتھ اسکول کو تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کی دھمکیاں ، فٹ پاتھ اسکول کی سربراہ انفاس علی شاہ نے الزام لگایا کہ انہیں سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی سربراہ ناہید درانی کی جانب سے اسکول بند کرنے کی دھکیاں دی جارہی ہیں۔

انفاس ولی شاہ کا کہناتھا کہ ناہید درانی نے 3 روز قبل اپنے دفتر ملاقات کے لئے بلایا جب وہاں پہنچی تو سخت رویہ اپنایا گیا اور فوری اسکول بند کرنے کا کہا گیا۔ اسکول کی سربراہ نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ سرکاری افسر سے ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔