اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت پیٹرولیم، خرانہ کو بھجوا دی


اسلام آباد (24 نیوز) عوام ہو جائیں تیار، جیب پر سوا 10 روپے تک بوجھ پڑنے والا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت پیٹرولیم اور خرانہ کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت پیٹرولیم اور خرانہ کو بھجوا دی ہے۔ حتمی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 10 روپے 25 پیسے فی لیڑ اضافہ کی سفارش کی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 98 پیسے فی لیڑ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ مٹی کا تیل 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 11 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔