نئی دہلی (24 نیوز) بھارتی دارالحکومت میں 8 ماہ کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ، بچی سے زیادتی کرنے والا 28 سالہ شخص قریبی رشتہ دار۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں 28 سالہ شخص نے 8 ماہ کی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ جنسی زیادتی کے بعد بچی کی حالت تشویش ناک تھی۔ تشویشناک حالت میں بچی کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بچی کے کزن نے اس وقت درندگی کا نشانہ بنایا جب اس کے والدین کام کے لیے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کو مقامی سرگرم کارکنان کی جانب سے کافی ہوا دی گئی اور پولیس کو ایکشن نہ لینے کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میں باہر مزدور ہوں اور کام کی غرض سے روزانہ گھر سے جاتا ہوں، جبکہ میری بیوی بھی کام پر جاتی ہے۔ لیکن جب آج میری بیوی گھر لوٹی تو بچی کے کپڑے خون سے لت پت تھے اور بیڈ پر بھی خون ہی خون تھا۔ جب اس نے اپنی بہن کو اس حوالے سے کہا تو وہ بہانے بنانے لگی۔ میری بیٹی تشویشناک حالت میں ہے۔
دہلی کمیشن فار ویمن کی چیئرپرسن سواتی جئے ہند نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے ملک کے دارالحکومت میں 8 ماہ کی بچی کو بری طرح درندگی کا نشانہ بنایا گیا جو اب ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
The worst has happened. An 8 month old baby has been brutally raped in the Capital and is battling for her life in a Hospital. Going to the hospital to meet her. Am totally numb. Terrified to face her! Please please pray for her.
ضرور پڑھیں:سٹیج اداکارہ کا بے دردی سے قتل— Swati Jai Hind (@SwatiJaiHind) January 29, 2018
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی جنسی زیادتی کے واقعات پے در پے سامنے آ رہے ہیں جن میں زینب کا واقعہ بہت اہمیت اختیار کر گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
لودھراں: ڈیڑھ سال کے بچے سے زیادتی،ماں نے خود سوزی کی دھمکی دیدی
شجاع آباد: ظالم زمیندارنےمبینہ طورپر7سالہ ملازمہ پرٹریکٹرچڑھادیا