100 سال بعد سپریم کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد (24 نیوز) سپریم کورٹ میں 100 سالہ مقدمے کا فیصلہ ہو گیا۔ خیرپور ٹامیوالی کے 5600 کنال اراضی کا کیس 1918 میں شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور ٹامیوالی سے 5600 کنال اراضی کا کیس 1918 شروع کیا گیا جو 87 سال بعد 2005 میں ٹرائل کورٹس سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ میں آیا۔

یہ بھی پڑھئے: نااہلی کیس کی سماعت ،چیف جسٹس نے بابا رحمتے سے پردہ اٹھا دیا

24 نیوز کے مطابق یہ کیس سپریم کورٹ میں بھی 13 سال تک چلتا رہا۔ جس کا آج فیصلہ ہوا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اراضی شریعت کے مطابق ورثا میں تقسیم کرنےکا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ عدالت کسی کو شرعی وراثتی حصہ سے محروم نہیں کر رہی۔