سانحہ 12 مئی سے پردہ اٹھ گیا

سانحہ 12 مئی سے پردہ اٹھ گیا


کراچی( 24نیوز )سانحہ بارہ مئی کا واقعہ کس طرح ہوا، احکامات کیا ملے اور کس نے دیے؟ کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج محمد اسحاق عرف فلسطینی نے پردہ اٹھا دیا ۔

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج محمد اسحاق عرف فلسطینی کی انٹیروگیشن رپورٹ 24 نیوز نے حاصل کرلی ،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 12 مئی 2007 کو ایم کیو ایم قائد نے حکم دیا کچھ بھی کرو چیف جسٹس کو ایئر پورٹ سے باہر نہ آنے دو ،کچھ ایسا کرو  کہ کوئی بھی سیاسی تنظیم چیف جسٹس کو لینے ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا کے ایم کیو ایم قائد کے حکم پر سیکٹراور یونٹ کو احکامات دیے کہ فائرنگ ہی کیوں نہ کرنا پڑے سیاسی تنظیموں کی ریلیوں کو روکو،ملزم صبح ایئر پورٹ پر رہ کر کارکنان کی کمانڈ کرتا رہا ،ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے متحدہ قائد کے حکم پر 1988 میں پارٹی کے ہی کارکن آفتاب کا قتل بھی کیا اس کے علاوہ فائرنگ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہا ۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer