عوام کیلئے اچھی خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان

عوام کیلئے اچھی خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان


اسلام آباد(24نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپےلٹر جب کہ پٹرول کی قیمت میں پورے 50 پیسےلٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپےلٹر کمی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ حکومت قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کل کرے گی، جس پر عمل درآمد یکم فروری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی ہوئی تھی اور اب ایک بار پھر حکومت عوام کو سال کا دوسرا تحفہ دینے کے لیئے تیار ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔