سرفراز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

سرفراز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی


سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی, جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پر جملہ کیا کسا, قسمت کی دیوی روٹھ گئی .

کپتان سرفراز احمد کے ستارے گردش میں آگئے، آئی سی سی کی طرف سے چار میچز پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پی سی بی نے بیچ سیریز میں وطن بھی واپس بلا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈھول پیٹنا شروع کردیا کہ ہر سیریز کے لئے کپتان کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ وطن واپسی پر سرفراز احمد بھی بجھے بجھے نظر آئے اور بولے کہ مجھ سے غلطی ہوئی۔ آئی سی سی کی سزا قبول ہے پانچ ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں، وطن واپسی پر آرام کروں گا اور پی ایس ایل کھیلوں گا جبکہ اندرونی کہانی کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ڈریسنگ روم کی خبریں منظر عام پر آنے سے ناراض ہیں۔

دوسری طرف سرفراز احمد اور اور کوچ مکی آرتھر بھی ایک پیج پر نہیں۔ ایسے میں کچھ کھلاڑی بھی سرفراز احمد کی کپتانی سے ناخوش ہیں۔ اب پی سی بی ہی سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک کپتان بنانے کا واضح اعلان کرکے اس چنگاری کو بجھا سکتا ہے مگر پی سی بی کی طرف سے ایسا کوئی مثبت قدم سامنے نہیں آیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔