قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ سے ناراض

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ سے ناراض


لاہور( 24نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بڑھتی ہو ئی من مانیوں پر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ میں ٹھن گئی،سلیکشن کمیٹی کے اہم ارکان دورہ زمبابوے میں محمد حفیظ سمیت اہم کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر کوچ سے نالاں ہیں ۔
مکی آرتھر کی من مانیاں پی سی بی کے لئے درد سر بن گئیں ،قومی سلیکشن کمیٹی کے اہم ارکان کھلاڑیوں کے ساتھ کوچ کے ناروا رویے پر بھی ناخوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورہ زمبابوے میں ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کو نظر انداز کئے جانے پر سلیکشن کمیٹی ناراض ہے،دورے کےاآغاز سے پہلے مکی آرتھر کو باقاعدہ طور پر کہا گیا کہ محمد حفیظ ،یاسر شاہ ،محمد نواز اورعثمان شنواری ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں اس لئے انہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں۔


ہیڈ کوچ نے محمد حفیظ کو تو تمام میچوں میں نظر انداز کیا،،،تیسرے میچ سے قبل محمد حفیظ نے کوچ سے خود کو موقع نہ دینے کی وجہ پوچھی تو ان کو کوئی جواب نہیں دیاگیا جبکہ آخری میچ میں کوچ نے محمد حفیظ کوکھلانے کا کہا مگر بعد میں انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ جن کھلاڑیوں نے پرفارم کیا ہے ان کو موقع دیا جائے ،، محمد حفیظ نے ورلڈ کپ 2015کے بعد بابر اعظم کے 1973رنز کے بعد سب سے زیادہ 1565رنز بنائے ہیں۔
محمد حفیظ کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ نے دورہ زمبابوے میں محمد حفیظ ، یاسر شاہ،محمد نواز اور عثمان شنواری کو بھی مناسب مواقع فراہم نہیں کئے،ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان سلیکشن کمیٹی کےا?ئندہ اجلاس میں اس معاملے پر ہیڈ کوچ سے باقاعدہ بات کریں گے۔