بلوچستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟

بلوچستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟


کوئٹہ( 24نیوز )بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جوڑ توڑجاری ہے،بلوچستان عوامی پارٹی2آزاد اراکین سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس سے اس کے حمایتی ارکان کی تعدادتینتیس ہوگئی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی15نشستیں ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو33ارکان کی حمایت درکارہے،بی اے پی کو2آزاد امیدوار،اے این پی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے،اے این پی اور ہزراہ ڈیموکریٹک پارٹی ماضی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مضبوط اتحادی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف آج کل کہاں ہیں؟

دونوں جماعتوںنے بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے کافیصلہ کیا ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی،ایم ایم اے اورپی ٹی آئی کی اتحادکی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی 7نشستوں کے ساتھ ایم ایم اےکی 9پی ٹی آئی اکی 4نشستوں کو ملاکر اپنا اتحاد بنا سکتی ہے جہاں و ہ 3آزاد پنچھیوں کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کریں گے۔