پیپلز پارٹی نے سندھ میں بڑا اعزاز پالیا

پیپلز پارٹی نے سندھ میں بڑا اعزاز پالیا


کراچی( 24نیوز ) پیپلزپارٹی کی76 نشستیں، سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت پیپلزپارٹی عام انتخابات 2018 میں سندھ کی مقبول ترین پارٹی کے طورپرسامنے آگئی،سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے بڑے بڑے اتحاد دھرے کے دھرےرے رہ گئے،پیپلز پارٹی کی 76 نشستوں کےساتھ سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت ہے۔

دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں سندھ گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس، مجلس عمل، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، پاک سر زمین پارٹی اور نواز لیگ سمیت بڑے بڑے سیاسی برج پی پی مخالفت میں کھڑے ہوگئے مگر شہیدوں کی پارٹی کو عوام کے دلوں سے نہ نکال سکے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےالیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

پیپلز پارٹی نے مخالفین کے اتحا د کو پارہ پارہ کردیا،،168 کے ایوان میں مجموعی طورپر 76 نشستیں لیکرسندھ اسمبلی میں تمام پارٹیوں پرسبقت حاصل کرلی ،، شہیدوں کی پارٹی ایک بارپھر مقبول ہوکر عوام کے دلوں میں گھرکرگئی ،پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اتحاد کے بغیر اگلے پانچ سال تک حکمرانی کر سکے ۔